تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:50

نئی دہلی میں شوٹنگ میں بہت مزہ آتا ہے، سونم کپور

جیو نیوز - ممبئی …ممبئی میں پلی بڑھی بالی ووڈ ایکٹریس سونم کپور کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شوٹنگ میں بہت مزہ آتا ہے۔ سونم کپور کا کہنا ہے کہ ان کی کئی فلمز کی شوٹنگ دہلی میں ہوئی ہے اور اُنہیں اِسی سبب اس شہر سے انسیت سی ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ شوٹنگ کے سلسلے میں دہلی میں ہوتی ہیں تو اپنے پسندیدہ کھانون کے لیے وقت نکالنا ان کے لیے لازم ہوتا ہے۔لیکن وہ اپنے پانچ باڈی گارڈز کے بغیر کہیں نہیں جاتیں۔ سونم کپور کا کہنا ہے کہ انہیں دہلی کا ماحول اور وہاوں کے لوگ بہت پسند ہیں اور وہ امید کرتی ہیں کہ انہیں وہاں شوٹ کرنے کے موقع ملتے رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.