14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:12
آنکھوں کے تیر بہت ہوگئے، اب پریانکا چلائیں گی مکے
جیو نیوز - ممبئی…نینوں کے تیر بہت ہو گئے، اب پریانکا چلائیں گی مکے۔ اور وہ بھی ایسے ویسے نہیں ، باقاعدہ ٹریننگ لے کر۔پریانکا چوپڑہ کے لیے مکے بازی کی تربیت کا بندو بست کیا جا رہا ہے ان کی نئی فلم کے لیے۔ یہ فلم پانچ بار کی ورلڈ ایمیچر باکسنگ چیمپئن اور اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی بھارتی باکسر میری کوم کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے۔ اتنی ماہر باکسر کا کردار نبھانا ہے تو ظاہر ہے پریانکا کو خود بھی مکے بازی کے گر جاننا ہوں گے۔ اسی لیے ڈائریکٹر اْمنگ کمار نے اس کام کے لیے فی الحال بھاگ ملکا بھاگ کے ٹرینر سمیر جوہل اور چک دے انڈیا کے ایکشن ڈائریکٹر راب مِلر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ لیکن اْن کے لیے ایک پروفیشنل کوچ کی تلاش بھی جاری ہے۔