تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:14

گینگ نم اسٹار سائی کے نئے گانے جنٹلمین کا یو ٹیوب پر نیا ریکارڈ

جیو نیوز - سیوٴل… سائی کے نئے ڈانس وڈیو جنٹل مین کو 2 دن میں 5 کروڑ لوگوں نے دیکھ کر یوٹیوب کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ گینگ نم سے شہرت پانے والے کورین سنگر سائی کی نئی ڈانس وڈیو جنٹل مین کویوٹیوب پر 24 گھنٹے میں 2 کروڑ افراد نے دیکھا جو کہ ایک ہی دن کا نیاعالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز کینیڈین سنگر جسٹن بیبر کے گانے بوائے فرینڈ نے 2012ء میں حاصل کیا تھا جسے 24 گھنٹوں میں 80 لاکھ افراد نے دیکھا۔ جب سائی کو معلوم ہواکہ جنٹل مین کو گزشتہ 40 گھنٹوں کے دوران 51 ملین افراد دیکھ چکے ہیں تو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بے ساختہ بول پڑا، اومائی گاڈ 51 ملین؟؟۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.