تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:4

جیکولین فرنانڈیز کی ڈائریکٹر ساجد خان سے جھگڑے کی تردید

جیو نیوز - ممبئی…بالی وڈ کی اداکارہ جیکولین فرنانڈیز نے ڈائریکٹر ساجد خان کے ساتھ جھگڑے کی تردید کی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین اور ساجد کے درمیان ایک آئٹم سانگ کے مسئلے پر جھگڑا ہوا۔ دونوں آج کل ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ جیکولین کو ایکتا کپور کی فلم کے لئے ایک آئٹم سانگ کرنا تھا لیکن ساجد نہیں چاہتے تھے کہ وہ آئٹم سانگ کریں اور اسی مسئلے پر ان کی لڑائی ہوگئی۔ جیکولین سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔ جیکولین کے پاس اس وقت تین فلمیں ہیں جن میں سے ایک ڈائریکٹر ساجد خان کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.