18 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:42
میکسیکو : فیشن ویک میں موسمِ خزاں کے ملبوسات کی نمائش
جیو نیوز - میکسیکو سٹی…میکسیکو میں جاری فیشن ویک میں موسمِ خزاں کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ میکسیکو فیشن ویک کے ریمپ پر راج نظر آیا گہرے رنگوں کا۔مشہور اسپینش ڈیزائنر سالازار کی کلیکشن خاص طور پر ان خواتین کے لیے ڈیزائین کی گئی ہے جونئے فیشن تو اپنانا چاہتی ہیں لیکن ساتھ ساتھ بطور سنجیدہ ورکنگ ویمن، اپنا امیج بھی برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔آج اس فیشن ویک کا آخری دن ہے۔