19 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:23
عمران ہاشمی کی نئی فلم ایک تھی ڈائن آج ریلیز ہو گی
جیو نیوز - ممبئی…بالی وڈ اداکارعمران ہاشمی کی نئی فلم ایک تھی ڈائن آج ریلیز ہو رہی ہے۔ خوف، ڈر اوردہشت کی اس کہانی میں عمران ہاشمی نے جادوگر کا کردار نبھایاہے۔ فلم میں عمران ہاشمی کے مقابل بالی وڈ کی تین حسینائیں کونکونا سین شرما، کالکی کوچن اور ہما قریشی نے جلوے بکھیرے ہیں۔