تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 اپریل 2013
وقت اشاعت: 4:2

بالی وڈفلم ایک تھی ڈائن ریلیزہوتے ہی باکس آفس پرچھاگئی

جیو نیوز - نئی دہلی....بالی وڈ کی فلم ایک تھی ڈائن ریلیزہوتے ہی باکس آفس پرچھاگئی۔عمران ہاشمی کی فلم ایک تھی ڈائن کی ریلیز کے پہلے دن تمام سینما ہاو¿س فل رہے۔اس بار عمران ہاشمی کے ساتھ 3بالی ووڈ حسینائیں کونکنا سین شرما،کالکی کوچلن اور ہما قریشی جلوے بکھیرتی نظر آ رہی ہیں۔ عمران کا رول تو جادوگر بو بو کا ہے جس کی ایک بہن ڈائن کا شکار بن چکی، ڈائن ہے کون؟ یہی سسپنس اس فلم کی جان ہے۔منفرد کہانی ، جاندار اداکاری اور کمال ڈائریکشن کے باعث پہلے ہی دن، فلم دیکھنے والوں نے ایک تھی ڈائن کو ہٹ قرار دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.