22 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:32
بھولی بھالی سی نظر آنے والی پریٹی زنتا خطرات سے بالکل نہیں گھبراتیں
جیو نیوز - نئی دہلی…نازک اور بھولی بھالی سی نظر آنے والی پریٹی زنتا خطرات سے بالکل نہیں گھبراتیں۔ خطرناک مجرموں کے خلاف گواہی دینے کا معاملہ ہو یا ایکسیدنٹ کرکے بھاگنے والی کسی گاڑی کا پیچھا کرنا۔ پریتی بالکل خوفزدہ نہیں ہوتیں۔پریتی زنتا آئی پی ایل کے میچ کے سلسلے میں گزشتہ روز ممبئی ایئرپورٹ جارہی تھیں۔ راستے میں انہوں نے ایمبولینس کو ایک راہ گیر کو ٹکر مار کر فرار ہوتے دیکھا۔ پریتی نے اپنے وقت کی پروا نہ کرتے ہوئے ایمبولنس کا پیچھا کیا اور پولیس کنٹرول روم کو بھی فورا اطلاع دی۔ پریتی زنتا ایمبولینس ڈرائیور کو تو نہ پکڑ پائیں مگر انہوں نے اس کا نمبر ضرور نوٹ کرلیا جس کے ذریعے پولیس ملزم تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سے پہلے پریتی زنتا انڈرورلڈ کے کچھ ملزموں کے خلاف گواہی دے کر بھی اپنی بہادری کی دھاک بٹھا چکی ہیں۔