22 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:9
شاہد رسام کی تصویروں کی نمائش کل کراچی میں شروع ہو گی
جیو نیوز - کراچی…عالمی شہرت یافتہ مصور شاہد رسام کی آئل پینٹنگز کی نمائش کوئل آرٹ گیلری کراچی میں منگل 23اپریل 2013ء کو شروع ہو گی جو 5 مئی تک جاری رہے گی۔نمائش میں”کلاک وائز…ادروائز“ کے عنوان سے بنائی گئی ان کی 26 پینٹنگز رکھی گئی ہیں جن میں سے کئی ایک پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔ علاوہ ازیں یکم مئی کودبئی میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام دنیا کی بہترین پینٹنگزکی نیلامی ہوگی جس میں شاہد رسام کی بنائی ہوئی تصویر ”کرسٹیز“ نیلام کے لیے پیش کی جائے گی۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے عطیہ کی جائے گی۔