تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 اپریل 2013
وقت اشاعت: 5:38

گلوکار و اداکار علی ظفر کی ایک اور ہندی فلم’ امن کی آشا‘ تیار

جیو نیوز - کراچی …پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی ایک اور ہندی فلم امن کی آشا تیار ہے،علی ظفر کا کہنا ہے کہ یہ اسپین کی ایک فلم کا ری میک ہے۔2004 میں بنائی گئی اسپین کی فلم اونلی ہیومن ،ایک یہودی لڑکی اور فلسطینی لڑکے کی کامک لو اسٹوری تھی، جبکہ’ امن کی آشا‘ پاکستان اور ہندوستان کے دومحبت بھرے دلوں کی کہانی ہے۔ علی ظفر کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی لڑ کی اورپاکستانی لڑکے کی رومینٹک کامیڈی فلم ہے۔ اسپینش ری میک میں یامی گوتم اْن کے مقابل ہیروئین ہیں۔ فلم کی شوٹنگ مارچ میں مکمل ہوچکی ہے۔ علی ظفر کتے ہیں کہ یامی شاندار کو اسٹار ہیں ،اْن کیساتھ کام کرنا اچھا لگا۔ پروڈیوسر نیراج پانڈے کی فلم امن کی آشا کی ہدایات ای نِواس نے دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.