تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:57

آئی پی ایل نے بالی وڈ ڈون کو اپنے سحرمیں جکڑ لیا

جیو نیوز - نئی دہلی…انٹرٹینمنٹ کے ڈون آئی پی ایل نے بالی ووڈ ڈون کو اپنے سحر میں جکڑ لیاہے۔ عوام ہی نہیں بلکہ اسٹارز کی بھی سمجھ میں نہیں آرہا کہ شوٹنگ کریں یامیچ دیکھیں۔شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی ایکشن کامیڈی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں تامل ناڈ میں مصروف ہیں۔ مگر دوسری طرف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی محبت انہیں اپنی طرف کھینچے جارہی ہے۔ کنگ خان ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے میچز میں شرکت کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے انتہائی اہم میچ میں شاہ رخ خان کا چارٹرڈ طیارہ اسٹینڈ بائی پرتھا تاکہ شوٹنگ کے فورا ًبعد وہ میچ دیکھنے اسٹیڈیم وقت پر پہنچ سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.