28 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:14
جیو فلمز کی پیشکش”چنبیلی “نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل موہ لیے
جیو نیوز - کراچی…جیو فلمز کی چنبیلی ملک بھر کے سینما گھروں پر مہکنے لگی،فلم نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل موہ لیے۔جیو فلمز کی پیش کش ”چنبیلی“کی ملک بھر میں مقبولیت پھیل گئی۔جیو نے اپنے ناظرین کو ایک اور تحفہ دیا ہے، فلم کا نام ہے ”چنبیلی،،جسے پوری فیملی دیکھ سکتی ہے ، فلم کا مرکزی خیال ہے ووٹ کے ذریعے تبدیلی اور اسے دیکھنے کے لیے نوجوانوں سمیت شائقین کی بڑی تعداد سینما گھروں تک کھنچی چلی آئی۔شائقین کی بڑی تعداد نے ”چنبیلی“کو سنیما گھروں میں دیکھا۔ شائقین کا کہنا ہے کہ ایسی معیاری فلمیں انڈسٹری کے لیے نیک شگون ہیں۔