تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 مئی 2013
وقت اشاعت: 7:33

لندن میں اسٹار ٹریک سیریز کی نئی فلم کا پریمیئر

جیو نیوز - لندن …لندن میں اسٹار ٹریک سیریز کی نئی فلم کا پریمیئر ہوا جس میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کی۔ماسکو، سڈنی اور برلن کے بعد اسٹار ٹریک کی نئی فلم کا پریمیئر لندن میں ہوا۔ مداحوں کی بری تعداد اپنے پسندیدہ اداکاروں کو دیکھنے کے لیے موجود تھی۔ ”اسٹار ٹریک ان ٹو ڈارک نیس“ اسٹار ٹریک سیریز کی بارہویں فلم ہے۔اس سلسلے کی آخری فلم 2009 میں ریلیز کی گئی تھی اور نئی فلم میں بھی بیش تر کردار وہی ہیں جو 2009 کی فلم میں تھے۔اسٹار ٹریک ان ٹو ڈارک نیس 9 مئی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.