تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 15:15

سندھ ہائیکورٹ کا پی سی بی انضباطی کمیٹی کااجلاس معطل کرنے کا حکم

جنگ نیوز - سندھ ہائی کورٹ نے کرکٹر شاہد آفریدی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی اور سیکریٹری وزارت کھیل کو 9 جون کو پٹیشن کی سماعت کیلئے طلب کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ واضح رہے کہ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد ان پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ہوئے ان کی کاوٴنٹی کھیلنے کی این او سی معطل کردی تھی جس کے پر آفریدی نے این او سی کی معطلی کے خلاف آج سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں شاہد خان آفریدی نے استدعا کی کہ ان پر کرکٹ کھیلنے سے متعلق عائد پابندی ختم کی جائے اورانہیں کاوٴنٹی کھیلنے کا این اوسی جاری کیاجائے،ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کی جانب سے یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں دیا جانے والا شو کاز نوٹس غیر قانونی ہے جبکہ این او سی واپس لینے کا بھی پی سی بی کا اختیار نہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیرعالم اورجسٹس عقیل احمد عباسی پرمشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست کی فوری سماعت کی۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.