تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:35

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جارہاہے

اے آر وائی - پورٹ آف اسپین: ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جارہاہے۔ عالمی کپ جیتنے کے بعد یہ بھارت کا پہلا ون ڈے ہے۔ٹنڈولکر، دھونی، سہواگ،گمبھیر اور ظہیرخان کے بغیر کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنا بھارت کیلئے کافی مشکل ہوگا۔ کپتان سریش رائنا کا دعویٰ ہے کہ نوجوان کھلاڑی عمدہ کارکردگی پیش کرکے ٹیم میں جگہ پکی کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔



ٹی ٹوئنٹی کی جیت سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آل رائونڈر کیرن پولارڈ،ڈوین براوو اور سروان کی واپسی سے بہتر ہوئی ہے۔کپتان ڈیرن سیمی کے مطابق ہم بہترین کرکٹ پیش کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چھیانوے ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں جس میں چون ویسٹ انڈیز اور انتالیس بھارت نے جیتے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.