7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:35
سینٹ قائمہ کمیٹی کا آفریدی اور بورڈ حکام کوطلب کرنے کا فیصلہ
اے آر وائی - اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے مستعفی کرکٹر شاہد آفریدی اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام کو طلب کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
کمیٹی کے چیئرمین عبدالغفار قریشی کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت بجٹ کے سلسلے میں مصروف ہیں اس لئے شاہد آفریدی،اعجازبٹ اور پی سی بی کے دیگر حکام کو جون کے اختتام پر بلایاجائیگا۔
آفریدی اور بورڈ کے جھگڑے سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی ہے انہیں اپنے معاملات بند کمرے میں طے کرنے چاہئے تھے۔ پی سی بی نے شاہد آفریدی کے مسئلے پر سیاسی شخصیات کی مداخلت پر ناراضی ظاہر کی ہے۔ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق آفریدی کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور غلطی کے اعتراف کے باوجود انہیں صفائی کا پورا موقع دیا جائیگا۔ ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے کیخلاف انہیں اپیل کا حق بھی ہوگا۔ اپیلنٹ ٹریبونل ہائی کورٹ یا سپریم کے سابق ججز پر مبنی ہوگا۔