29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:55
پنجاب کے مختلف مقامات پر بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا
آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر ہونے والی بارشوں اور ٹھنڈی ہواوں نے موسم خوشگوار کر دیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔صوبائی دالحکومت لاہور کو دو روز سے کالے بادلوں اور ٹھنڈی ہواوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ آج صبح بوندا باندی ہوئی جس کے باعث خنکی میں اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن،حافظ آباد،ساہی وال،سمیت بعض مقامات پر کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔