30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 11:55
ن لیگ کے کارکنوں کا ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف شدید احتجاج
آج نیوز - مسلم لیگ نون کی طرف سے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف لاہور میں کارکنوں نے پارٹی سیکریڑیٹ کے باہر شدید احتجاج کیا،ایک کارکن احتجاج کرتے ہوئے بجلی کے پول پر چڑھ گیا،مسلم لیگ نون کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس نواز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاون میں جاری ہے لیکن اس دوران مختلف حلقوں سے کارکنوں کی طرف سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا،شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی کارکن محمد اکرم پی پی ایک سو اڑسٹھ سے جاوید اقبال کو ٹکٹ نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بجلی کے پول پر چڑھ گیا، میڈیا کے نمائندوں کے کہنے پر کچھ دیر احتجاج کے بعد وہ خود ہی پول سے نیچے آ گیا۔ ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے بھی قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔