تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 12:44

ڈاکٹر شاہ میموریل کرکٹ :شوبزالیون کی سیلیبریٹی اسٹارز کو شکست

آج نیوز - ڈاکٹرمحمد علی شاہ میموریل کرکٹ میچ میں شوبزالیون نے سیلیبریٹی اسٹارز کو شکست دے دی، ٹی وی ستاروں کی شرکت نے میچ میں جان ڈال دی،اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم کراچی پربرقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شوبز الیون نے مقررہ اٹھارہ اوور میں ایک سو پچانوے رنز اسکور کیے۔ فہد مصطفی نے ستر رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ جواب میں سیلیبریٹی اسٹارز کی ٹیم مقررہ اوور میں ایک سو چالیس رنز بناسکی۔ فلم اسٹار سعود اڑتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ ٹیسٹ کرکٹر معین خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں شریک کھلاڑیوں نے سابق صوبائی وزیرکھیل کو ان کی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔کھلاڑیوں اور اداکاروں کا کہنا تھا کہ کھیل ، طب اور سماجی شعبوں میں ڈاکٹر شاہ نے جوانتھک محنت کی وہ ناقابل فراموش ہیں۔ میچ کا انعقاد مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلال امتیاز ایوارڈ ملنے کی خوشی میں رکھا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.