تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:25

اسلامک بینکنگ انڈسٹری کے فنانسنگ میں 16 فیصد اضافہ

آج نیوز - سال دوہزار بارہ کے دوران اسلامک بینکنگ انڈسٹری کے غیر فعال فنانسنگ سولہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بینکنگ انڈسٹری ذرائع کے مطابق جنوری دوہزار بارہ سے دسمبر دوہزار بارہ کے دوران اسلامک بینکنگ انڈسٹری کے نان پرفارمنگ فنانسنگ سولہ فیصد اضافے سے اٹھارہ ارب پچاس کروڑ روپے پر پہنچ گئی ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ سال دوہزار بارہ کے پہلے نو ماہ کے دوران اسلامک بینکنگ کے غیر فعال فنانسنگ میں اضافہ دیکھا گیا۔ ستمبر دوہزار بارہ تک غیر فعال فنانسنگ اٹھارہ ارب نوے کروڑ روپے پر پہنچ گئی۔ تاہم اکتوبر سے دسمبر کے دوران اٹھارہ ماہ بعد اس میں کمی دیکھنے میں ائی۔ دسمبر دوہزار بارہ کے اختتام پر معمولی کمی سے غیر فعال فنانسنگ اٹھارہ ارب پچاس کروڑ رہی ، جبکہ گزشتہ سال دسمبر دوہزار گیارہ میں پندرہ ارب پچانوے کروڑ روپے تھی۔ بینکنگ زرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایز سیکٹر میں مسائل بڑھنے کی وجہ سے غیر فعال فنانسنگ بڑھ رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.