تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:35

ایف بی آر کے تمام ان لینڈ ریونیودفاتر آج رکھلے رہیں گے

آج نیوز - ایف بی آر کے تمام ان لینڈ ریونیو کے دفاتر آج کھلے رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی متعلقہ شاخیں ٹیکس وصولی کیلئے ہفتہ اور اتوار کو کھلی رہیں گی۔ایف بی آر حکام کے مطابق سمگل شدہ گاڑیوں کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ نان کسٹم گاڑیوں کی ڈیوٹی جمع کرانے کی آخری تاریخ اکتیس مارچ ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی بروقت ادائیگی کی سہولت کیلئے ان لینڈ ریونیو کے تمام دفاتر ہفتے کو کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جہاں معمول کے مطابق ڈیوٹیزکی ادائیگی اور ٹیکس وصولی جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی متعلقہ شاخیں بھی ڈیوٹی اور ٹیکس وصولی کیلئے ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.