تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 7:17

فضل الرحمان آج لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرینگے

آج نیوز - مولانا فضل الرحمان آج لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے، جمعیت علمائے اسلام کے جلسے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ مینار پاکستان گراوٴنڈ میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے سے مرکزی خطاب مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ پورا شہر خیر مقدمی بینرز سے سج گیا۔ گراوٴنڈ میں لوگوں کے بیٹھنے کے لئے پچاس ہزار کرسیاں لگائی جا رہی ہیں جبکہ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ لاکھوں افراد اجتماع میں شرکت کریں گے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ جلسے کی سیکورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کر رہی ہے۔ پولیس افسران کے مطابق مینار پاکستان گراوٴنڈ اور اطراف میں دوہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ جے یو آئی کے رضاکار بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان پرامید ہیں کہ یہ اجتماع ملک کی سیاسی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا اور لوگ مدتوں تک اسے یاد رکھیں گے۔ پنجاب میں جے یو آئی کے اس جلسے کو سیاسی ناقدین بڑی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.