31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 8:49
عمران خان آج مینگورہ میں جلسہ کریں گے
آج نیوز - پاکستان تحریک انصاف آج سوات میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی، مینگورہ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کیلئے صبح ہی سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شانگلہ ، بونیر، دیر، ملاکنڈ اور دیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکن بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ جلسے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوردیگرمرکزی قائدین خطاب کرینگے۔ جلسے کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔