تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 9:49

سپرایٹ ٹی 20: فائنل میں آج فیصل آباد، سیالکوٹ کا ٹاکرا

آج نیوز - سپرایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مصباح الحق کی فیصل آبادوولوزاورشعیب ملک کی سیالکوٹ اسٹالینز کے درمیان آج لاہورمیں کھیلا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد وولوزنے محمد حفیظ کی لاہور لائنز کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دی۔ فیصل آبادنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچیس رنز بنائے۔ خرم شہزاد ستائیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حفیظ نے تین اور عدنان رسول نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں لاہور لائنز کی ٹیم مقررہ اوورز میں ایک سو تئیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ناصر جمشید نے چھیالیس اور کپتان محمد حفیظ نے چھتیس رنز بنائے۔ احسان عادل نے تین اور عمران خالد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے سیمی فائنل میں سیالکوٹ اسٹالینز نے راولپنڈی ریمز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے مات دی۔ سیالکوٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹ پر ایک سوانتالیس رنزبنائے۔ کپتان شعیب ملک نے چوالیس رنز کی اننگزکھیلی۔ عمر امین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں راولپنڈی ریمز کی ٹیم ایک سوچھتیس رنز بناکرآوٴٹ ہوگئی۔ عمروحید نے ناٹ آوٴٹ چوالیس رنز اسکور کیئے۔ رانا نوید الحسن نے تین اور شعیب ملک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.