31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 9:59
لیونل میسی ایک اور منفرد اعزاز کے مالک بن گئے
آج نیوز - ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کے نمبر ایک کھلاڑی لیونل میسی ایک اور منفرد اعزاز کے مالک بن گئے۔ اسپینش فٹبال لیگ کے دوران میسی نے مسلسل انیسویں میچ میں گول اسکور کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا، اس کے ساتھ ہی ورلڈ نمبر ایک میسی لیگ کھیلنے والی تمام ٹیموں کیخلاف گول کرنے کا منفرد اعزاز رکھنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ اسپینش لیگ کے دوران وہ گزشتہ انیس میچوں میں تیس گول اسکور کرچکے ہیں جبکہ سیزن میں ان کے گولز کی مجموعی تعداد تینتالیس ہے، اسپینش لیگ میں ابھی بارسلونا نے مزید نو میچز کھیلنے ہیں، جس میں توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ میسی اپنے گولز کی تعداد کو مزید بڑھانے میں کامیاب ہوجائیں گے، اسپینش لیگ میں بارسلونا کی ٹیم نمبر ون پوزیشن پر ہے اور اسے دوسری پوزیشن پر موجود ریال میڈرڈ کی ٹیم پر تیرہ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔