31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 14:29
نائن الیون میں امریکا کا اتحادی بننا مجبوری قرار
آج نیوز - سابق صدر پرویز مشرف نے نے کہا ہے کہ نائین الیون کے بعد امریکا کا ساتھ نہ دیتے تو ہماری جوہری طاقت اور کشمیری پالیسی ختم ہوجاتی اور امریکا ساتھ دینے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔کراچی میں بلوچ رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے مشرف نے کہا کہ کسی بھی قوت سے لڑائی تب ہونی چاہئے جب ملک طاقتور ہو۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا بہترین منشور ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ دو ہزار ایک کے بعد ملک ترقی کر رہا تھا اور پاکستان دنیا کے گیارھویں ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل تھا۔سابق آرمی چیف نے کہا کہ ان کے بیرون جانے کے بعد ملک میں مہنگائی کا اضافہ ہوا،اب مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔