31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:9
آنجہانی گلوکار و اداکار لیسلے کیوک کی برسی
آج نیوز - ہانگ کانگ کے آنجہانی گلوکار و اداکار لیسلے چیونگ کیوک ونگ کی دسویں برسی کے موقع پر ہزاروں افراد نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی، ٹائمز اسکوائر پر منعقدہ تقریب میں لوگوں نے آنجہانی پاپ اسٹار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چھیالیس سالہ کیوک ونگ نے دو ہزار تین میں ہوٹل کی عمارت کی چوبیسویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی تھی۔