31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:29
وارد ٹیلی کام کا وطین کے دیگر حصص خریدنے کا اعلان
آج نیوز - وارد ٹیلی کام انٹرنیشل یواے ای نے وطین ٹیلی کام کے باقی تمام حصص خریدنے کا اعلان کردیا ہے۔وارد ٹیلی کام نے وطین ٹیلی کام کے حصص اسٹاک مارکیٹ سے ساڑے چار روپے فی حصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔وارد ٹیلی کام ، وطین ٹیلی کام میں اکثریتی شیئر ہولڈر ہے اور کمپنی کی چون فیصد شیئرز اس کے پاس ہے۔