1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:35
فیصل آباد وولوزنے سپر ایٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ جیت لیا
آج نیوز - آصف علی اورکپتان مصباح الحق کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت فیصل آباد وولوزنے سیالکوٹ اسٹالینزکوچھتیس رنزسے شکست دیکرسپرایٹ ٹی ٹوئنٹی جیت لیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے فائنل میں فیصل آباد وولوزنیٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ فیصل آباد کی دووکٹیں صرف سولہ رنزپرگرگئیں آصف علی، مصباح الحق اورخرم شہزاد کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورزمیں تین وکٹ پرایک سواٹھاون رنز اسکورکئے۔ آصف علی نے اننچاس گیندوں پرتین چھکوں اورچھ چوکوں کی مدد سے ستررنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ مصباح الحق نے پچیس گیندوں پراڑتیس رنزبنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سیالکوٹ اسٹالینزکا آغازتباہ کن ہوا اورصرف چھبیس کے اسکورپراس کے چاربیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پرکپتان شعیب ملک اورایازتصورنے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے ٹیم کی پوزیشن بہتربنائی لیکن کوئی اور بیٹسمین شعیب ملک کا ساتھ نہ دے سکا اورٹیم ایک سوبائیس رنزپرہمت ہارگئی۔ شعیب ملک چالیس رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ اسد علی اوراحسان عادل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ فاتح ٹیم کوپچیس لاکھ جبکہ رنراپ کودس لاکھ روپے کا انعام ملا۔ مصباح الحق بہترین بیٹسمین، احسان عادل بہترین بالر، احمد شہزاد بہترین فیلڈرجبکہ کامران اکمل اورمحمد سلمان بہترین وکٹ کیپرقرارپائے۔