1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:55
پنجاب:خسرے سے متاثرہ بچوں کی تعداد 7796 ہوگئی
آج نیوز - محکمہ صحت پنجاب کی تمام تر کوششوں کے باوجود خسرے کے مرض پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا، اڑ تالیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مزید بہتر بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اڑتالیس گھنٹوں کے دوران لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،راجن پور،جھنگ،راو لپنڈ ی،گجرات،اور مظفرگڑھ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مزید بہتربچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے،چار ماہ میں متاثرہ بچوں کی تعداد اب سات ہزار سات سو چھیانوے تک جا پہنچی ہے جبکہ تینتس بچے انتقال کر چکے ہیں،اس وقت لاہور کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں خسرے کے مرض میں مبتلا ستر بچے زیرعلاج ہیں۔