تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:25

ایف بی آر:نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم ناکام

آج نیوز - ایف بی آر کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم ناکام، صرف سولہ ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ ہوسکیں۔ ریونیو ڈویژن حکام ایک لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن سے ساڑے چھ ارب روپے ٹیکس وصولی کی توقع کررہے تھے۔ اسکیم میں توسیع کے لئے اہم فیصلے متوقع ہے۔زرائع کے مطابق ایف بی آر کی اسمگل شدہ گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔گزشتہ روز تک اسکیم کی قانونی مدت کی تکمیل کے بعد ایف بی آر حکام اسکیم میں توسیع کی تجویز پر بھی غور کررہے ہیں۔ ریونیو ڈویژن کے حکام کا خیال ہے کہ تاریخ مں ایک سے دو ہفتے کی توسیع سے مزید دس سے پندرہ ہزار گاڑیاں قانونی شکل اختیار کرسکتی ہیں۔جس سے ریونیو ڈویژن کو تین سے پانچ ارب روپے کے مزید ٹیکس حاصل ہوسکتے ہیں۔زرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام کے اعدوشمار کے مطابق ملک میں پندرہ لاکھ ، اسمگل گاڑیاں موجود ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ ایمسنٹی اسکیم سے کم سے کم ایک لاکھ گاڑیاں قانونی شکل اختیاری کرجائیں گی۔ تاہم تیس مارچ کی رات تک سولہ ہزار گاڑیاں ہی قانونی شکل اختیار کرسکیں ، جس سے ساڑے چھ ارب روپے کے ٹیکس حاصل ہونے کا اندازہ ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ صرف کوئٹہ میں گیارہ ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن کی توقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکیم میں توسیع سے بھی زیادہ امید وابستہ نہیں کی جاسکتی اور ایک لاکھ گاڑیوں کے اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی توقع مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ریونیو ڈویژن کی جانب سے ایک دو روز میں اسکیم میں توسیع کے حوالے سے جلد ہی فیصلے کی توقع کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.