1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:35
یوسف رضا گیلانی کی انٹر کورٹ اپیل تاخیر سے دائر کی گئی،چیف جسٹس
آج نیوز - سپریم کورٹ نے سزا کے خلاف یوسف رضا گیلانی کی انٹرا کورٹ اپیل کو زائدالمیعاد قرار دیتے ہوئے معاملے پر این آر او کیس کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اپیل دو سو چار دن تاخیر سے دائر کی گئی سابق وزیراعظم کو اس کی وضاحت دینا ہو گی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپیل دوسوچار دن تاخیر سے دائر کی گئی اس پر یوسف رضاگیلانی کو وضاحت پیش کرنا ہو گی۔ یوسف رضا گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے سوئس حکام کو خط لکھ ان کی سزا کی بنیاد بننے والی وجہ ہی ختم کر دی۔ راجہ پرویز اشرف کے خط لکھنے کے بعد ان کا موٴقف درست ثابت ہو گیا۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر میعاد میں رعایت دی گئی تو یہ روایت بن سکتی ہے، گیلانی وزیراعظم رہے ہیں لیکن قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، عدالت نے درخواست کے زائد المیعاد ہونے سے متعلق ڈاکٹر مبشر حسن سمیت این آر او کیس میں پٹیشنز تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت تین ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔