تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:20

سبی: نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ،5 کنٹینرز جل گئے

آج نیوز - سبی میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ کنٹینرز جل گئے۔ سبی میں فائرنگ کا واقعہ ڈاڈھر کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نیٹو کے کنٹینرز پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ کنٹینرز کو جلاکر راکھہ کردیا۔ مقامی افراد نے آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کو طلب کیا، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ نیٹو کنٹینرز میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نیٹو ڈرائیور بھی زخمی ہوا جسے ڈاڈھر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.