تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:25

بینظیر قتل کیس:مشرف کا مقدمہ الگ کرنیکی درخواست مسترد

آج نیوز - راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کا مقدمہ الگ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمن نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران ایف آئی اے نے بینظیرقتل کیس میں پرویز مشرف کا مقدمہ الگ کرنے کی درخواست دائر کی تھی، جسے فاضل عدالت نے مسترد کردیا،یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے سماعت کے دوران فاضل عدالت میں پیش ہونا تھا، تاہم وہ پیش نہ ہوئے،عدالت نے کیس کی سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.