1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:5
پی پی کے امیدوار سید اویس مظفر ٹپی کے کاغذات منظور
آج نیوز - کاغذات نامزدگی کی جانچ کے پہلے دن ہی گھوڑا باری کے امیدوار سید اویس مظفر ٹپی کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔ ٹھٹھہ میں پہلے دن حلقہ پی ایس اٹھاسی گھوڑاباڑی کی نشست پر پی پی پی پی امیدوار سید اویس مظفر ٹپی، رٹرننگ آفیسر سلیم رضا بلوچ کے سامنے پیش ہوئے۔ فاضل جج نے سوالات جوابات کے بعد ان کے کاغذات درست قرار دے دیئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کراچی یونیورسٹی سے کامرس کی ڈگری لی ہے۔ عدالت نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اویس مظفر ٹپی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔