تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:15

ایف اے کپ:چیلسی کی سیمی فائنل میں رسائی

آج نیوز - چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک گول سے شکست دے کر ایف اے کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ لندن کے اسٹام فورڈ اسٹیڈیم میں میں کھیلی جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں کھیل تو تیز ہوا لیکن دونوں ٹیمیں گول نہ کرسکیں۔ فیصلہ کن گول کھیل کے اننچاس ویں منٹ میں چیلسی کے فاورڈ دیمبا با نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی جو کھیل کے اختتام پتک برقرار رہی۔ مانچسٹر کے کھلاڑیوں نے گول برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن چیلسی کے گول کیپر پیٹرو چیک کے شاندار کھیل کی بدولت ناکام رہے۔ مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیم اپنے اہم کھلاڑی وین رونی کے بغیر میچ کھیلی۔ وہ گروئن انجری کے سبب میچ میں حصہ نہ لے سکے۔ چیلسی کا مقابلہ اب آئندہ ًپیر کو اولڈ ٹریفورڈ میں مانچسٹر سٹی سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.