1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:25
پی پی:کارکنان کا ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف احتجاج
آج نیوز - پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے عہدیداران و کارکنان نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع ملیرکے کارکنوں نے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا کہ مقامی نمائندوں کو ترجیح دی جائے،مظاہرین میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی،اس سے پہلے عبدالغفور انقلابی اور طارق ملک کی سربراہی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ تنظیمی طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر مرکزی قیادت نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر غور نہ کیا گیا تو ملیر کے سارے عہدیدار اپنے استعفے دیدیں گے،مظاہرین کراچی پریس کلب سے ہوتے ہوئے بلاول ہاوٴس پہنچے جہاں دھرنہ دیا گیا پیپلز پارٹی کراچی کے سیکریٹری جنرل نجمی عالم نے انہیں یقین دلایا کہ انکی بات صدر زرداری تک ضرور پہنچائی جائے گی۔