1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:5
نگراں وفاقی کابینہ کل حلف اٹھائیگی
آج نیوز - نگراں وفاقی کابینہ کل حلف اٹھائیگی ۔ نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے وفاقی کابینہ منتخب کرلی ہے اور یہ کابینہ کل حلف اٹھائے گی ۔ پندرہ رکنی کابینہ میں عارف نظامی ،ملک حبیب ،احمر بلال سمیت دیگر ارکان شامل ہیں ۔پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ نگراں وزیر اعظم کو اپنی کابینہ منتخب کرنے میں دشواری کا سامنا ہے کیونکہ زیادہ تر افراد نے نگراں کابینہ میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔