تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:5

پشاور: دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق

آج نیوز - پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں دہشت گردوں نے شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اور واپڈا اہلکار جاں بحق ہو گئے، دہشتگرد پانچ افراد کو اغواء کر کے لے گئے جنہیں بعد میں قتل کر کے کھیت میں پھینک دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم دہشت گردوں نے پانچ سو کے وی کے شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے اور پانچ افراد لاپتہ ہو گئے۔ حملے کے بعد گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور بی ڈی یو اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ چند گھنٹے گزرنے کے بعد دہشت گرد اغوا کئے گئے پانچ افراد کو قتل کر کے قریبی کھیت میں لاشیں پھینک کر فرار ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.