2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:3
امین فہیم نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی
آج نیوز - این آئی سی ایل کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے مخدوم امین فہیم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست سندھ ہائیکورٹ میں امین فہیم کے وکیل رشید اے رضوی نے دائر کی جس میں مخدوم امین فہیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ این آئی سی ایل کیس میں درخواست گراز کی دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ سترہ اپریل کو وطن واپس آکر ٹرائل کورٹ میں پیش ہوسکیں، گزشتہ روز اینٹی کرپشن کورٹ نے مخدوم امین فہیم کے این آئی سی ایل کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔