تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:23

آٹھ ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی مکمل

آج نیوز - آئندہ عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ جاری ہے اور اب تک تیرہ ہزار میں سے آٹھ ہزار سے زائد کاغذات کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر تیرہ ہزار انہتر کاغذات نامزدگی وصول ہوئے،جن میں سے ایٹھ ہزار کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرکے ریٹرننگ افسران کو واپس بھیجوا دئے گئے ہیں ،الیکشن کمیشن کو ملک بھر سے پندرہ سو فارم وصول ہوئے جن میں سے چھ سو فارم ویب سائٹ پر ڈال دئے گئے ہیں ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل سات اپریل تک جاری رہے گا،کاغذات نامزدگی کو رد یا قبول کرنے کے بارے میں الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کی حتمی تاریخ دس اپریل مقرر کی گئی ہے۔انتخابی ٹربیونل سترہ اپریل تک ان اپیلوں پر فیصلہ کرے گا جبکہ امیدواروں کو اٹھارہ اپریل تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہو گی۔مکمل چھان بین کے بعد الیکشن کمیشن انیس اپریل کو انتخابی امیدواروں کی حتمی نظر ثانی شدہ فہرست شائع کرے گا جو گیارہ مئی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.