تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:43

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

آج نیوز - پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج لاہور میں ہورہا ہے، اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرنے پر غور کیا جائے گا۔ ماڈل ٹاون لاہور میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہیں۔آج کے اجلاس میں پارلیمانی بورڈ پاکستان بھر سے امیدواروں کے حتمی ناموں پر مشاورت کرے گا۔گذشتہ روز پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ہی پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.