2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:56
کراچی: فائرنگ و پرتشدد واقعات، 2 افراد قتل
آج نیوز - کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں اب تک دو افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔ کراچی کے علاقے کیماڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے راشد خان نامی شخص کو ہلاک کردیا۔ دوسری جانب بھینس کالونی سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔