تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:17

پنجاب: خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 7905 ہو گئی

آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرے کے مرض پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا،چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو نو بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اڑتالیس گھنٹوں کے دوران لاہور ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راجن پور، جھنگ، راولپنڈی، گجرات اور مظفرگڑھ سمیت دیگر اضلاع میں مزید ایک سو نوبچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ چار ماہ میں متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد سات ہزار نو سو پانچ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ صوبے بھر میں تینتیس اور لاہور میں بائیس بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس وقت لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں خسرے کے مرض میں مبتلا پچھتر بچے زیرعلاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.