تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:57

رواں مالی سال ڈی اے پی اور یوریا کی فروخت میں اضافہ

آج نیوز - رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ڈی اے پی کی فروخت میں اٹھاسی فیصد اور یوریاکی فروخت میں بائیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، نیشنل فرٹیلائیزر ڈویلپمنٹ سینٹر کے مطابق جنوری ، فروری دو ہزار تیرہ میں ڈی اے پی کی فروخت اٹھاسی فیصد اضافے سے ستتر ہزار ٹن تک پہنچ گئی ،، اس دوران ڈی اے پی کی پیداوار میں ایک سو تینتیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، اور یہ نواسی لاکھ اسی ہزار ٹن رہی ،،،، ساتھ ہی دو ماہ کے دوران یوریا کی فروخت بائیس فیصد بڑھ کرنو لاکھ چھتیس ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ یوریا کی مجموعی فروخت میں سے درآمدی یوریا کی فروخت تیس اضافے سے دو لاکھ بیاسی ہزار ٹن رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی فصلوں کی بوائی کے لئے فرٹیلائیزر کی کھپت بڑھنے کی وجہ سے فروخت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.