2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:27
دہری شہریت :سابق ایم پی اے جاوید ترکئی کو 1سال قیدکی سزا
آج نیوز - صوابی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی جاوید ترکئی کو دہری شہریت کیس میں ایک سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی کمرہ عدالت سے گرفتارکرکے جیل منتقل کردیا گیا،صوابی سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر صوبائی اسمبلی جاوید ترکئی پر دہری شہریت کیس کی سیشن جج عارف یوسف زئی کی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی جاوید ترکئی کو دوہری شہریت کیس میں ایک سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی،جس کے بعد جاوید ترکئی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔