تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:26

پشاور:لاپتہ 5 افراد کی لاشیں برآمد ،ہلاکتیں7 ہوگئیں

آج نیوز - پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گزشتہ رات ہونے والے حملے میں لاپتہ پانچ افراد کی لاشیں مل گئیں، ہلاکتو ں کی تعداد سات ہوگئی، پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم دہشت گردوں نے گزشتہ رات دو بجے کے قریب شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر راکٹ سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ دہشت گردوں نے پانچ افراد کو اغوا کرلیا تھا، آج صبح پانچوں مغویوں کی لاشیں قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئیں، مرنے والوں میں پولیس اہلکار یاسین، فہیم، عدنان، فضل باری اور واپڈا اہلکار ذیشان شامل ہیں، حملہ کے بعد گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے پشاور کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی، ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.