2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:37
شمالی کوریاکا نیوکلیئر ریکٹر دوبارہ چلانے کا اعلان
آج نیوز - جزیرہ نما کوریا پر تاحال حالات کشیدہ ہیں اور اب شمالی کوریا نے نیوکلیئر ریکٹر دوبارہ چلانے کا اعلان کردیا ہے ۔خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کورین حکام کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر ریکٹر شروع کرنے کا مقصد جنوبی کوریا اور امریکا کو دھمکانا نہیں ہے ۔شمالی کوریا کا یہ نیوکلیئر ریکٹر بم کی تشکیل میں استعمال ہونے والا پلوٹونیم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کوریا میں کشیدگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شمالی کوریا کا بحران بہت شدت اختیار کرچکا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کورین بحران پر مزید اشتعال انگیز بیانات صرف جلتی پر تیل کا کام سرانجام دیتے ہیں کیونکہ ایٹمی دھمکی کھیل نہیں ہے ۔