تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:6

عامر خان نے بھوجپوری سیکھنی شروع کردی

آج نیوز - بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے طو ر پر پہچانے جانے والے عامر خان نے بھوجپوری سیکھنی شروع کردی ۔عامر خان آجکل راج کمار ہیرانی کی فلم پیکے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔اڑتالیس سال اداکار عامر خان گزشتہ چار ماہ سے بھوجپوری سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور جس کی وجہ سے لوگ پریشانی کا شکار ہیں کہ یہ فلم راجستھان میں فلمائی جارہی ہے لیکن عامر خان بھوجپوری سیکھ رہے ہیں جو کہ اتر پردیش اور بہار کی مقامی زبان ہے ۔پہلے بھی باکس آفس پر دھماکا کرنے والی فلم لگان کیلئے عامر نے اوادھی کی زبان سیکھی تھی ۔عامر کی نئی فلم پیکے آئندہ سال ریلیز ہوگی اور اس میں ان کے مقابل انوشکا شرما مرکزی کردار نبھارہی ہیں کیونکہ فلم کی ریلیز میں ابھی وقت درکارہے اسلئے ان کے مداحوں کو ابھی انتظار کرنا پڑے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.