تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:46

حکومت نے بجٹ سپورٹ کیلئے 910 ارب روپے قرضہ لیا

آج نیوز - حکومت نے رواں مالی سال بائیس مارچ تک بجٹ سپورٹ کے لئے مجموعی طور پر نو سو دس ارب روپے قرضہ لیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی دوہزار بارہ سے بائیس مارچ دوہزار تیرہ تک حکومت نے بجٹ سپورٹ کے لئے نو سو دس ارب روپے سے زائد قرضے لئے۔ حکومت نے سب سے زیادہ قرضہ شیڈول بینکوں سے لیا،، جس کی مالیت سات سو اکہتر ارب روپے ہے۔ حکومت نے اسٹیٹ بینک سے ایک سو انتالیس ارب روپے قرضے لئے۔ جبکہ نجی شعبے نے بینکوں سے صرف ایک سو اٹھارہ ارب روپے قرضہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.